ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیرور میں کپڑے دھونے کے دوران ندی میں گرکر ایک شخص ہلاک

شیرور میں کپڑے دھونے کے دوران ندی میں گرکر ایک شخص ہلاک

Fri, 10 May 2019 18:07:05    S.O. News Service

بھٹکل 10/مئی (ایس او نیوز) پڑوسی قصبہ شیرور میں ایک شخص ندی میں گرکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  شیرور کے ہی رہنے والے ناگراج میستا (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ناگراج  سنکن گُنڈگی  بریج کے نیچے  ندی کنارے کپڑے دھو رہا تھا کہ پیر پھسل کر سیدھے ندی میں جاگرا۔ بعد میں لوگوں نے اس کی نعش تیرتی ہوئی دیکھ کر اُسے باہر نکالا۔

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بیندور سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 


Share: